• 5.04c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Nov, 24th, 24

پاک سعودی سروس

سعودی ولی عہد نے امریکہ اور یورپی ممالک کو تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاملے پر ہری جھنڈی دکھا دیتازترین

July 18, 2022

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ اور یورپی ممالک کو تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاملے پر ہری جھنڈی دکھا تے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے نہیں بڑھا سکتے،جدہ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے لیکن سعودی عرب تیل کی یومیہ پیداوار میں زیادہ اضافہ نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھانے کی صلاحیت نہیں ہے،سعودی ولی عہد نے کہا کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے حقیقت پسندانہ اور ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی