• N/Ac
  • |
  • Ashburn, United States
  • |
  • Mar, 29th, 24

پاک سعودی سروس

جوبائیڈن کے دورہ روس کے بعد پیوٹن کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیالتازترین

July 23, 2022


امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کےبعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پررابطہ ہوا ہے،عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدرنے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے روس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے امن و استحکام قائم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

:کریڈٹ
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی