i پاکستان

زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، طاہر اشرفیتازترین

May 19, 2023

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،حافظ طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کی فوجی قیادت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، زلمے خلیل زاد نے اپنی قوم اور اپنے وطن افغانستان سے غداری کی،انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے کبھی بھی افغانستان میں ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی،حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کا ہدف پاکستان کی فوج اور قوم کا اتحاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی