قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے زکوٰة فطرہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شریعت کے مطابق ہر شخص پر فطرہ واجب ہے جو عید الفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ،عاقل ،اپنے حواس رکھتاہواور فقیر نہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ اپنا اور ان تمام افراد کا جو اس کے زیر کفالت ہوں اُن غذائوں میں سے جو اس کے شہر یا علاقے میں استعمال ہو تی ہوں ،مثلاًگندم ،جو ،چاول ،مکئی ،کھجور ،کشمش وغیرہ تین کلو فی کس ادا کرے یااس کی عمومی رائج قیمت مستحق شخص کو دے ،عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے اس مہمان کا فطرہ جو صاحب خانہ کی رضایت سے آئے اور نان خور شمار ہو اس صورت میں صاحب خانہ پر اس مہمان کا فطرہ واجب ہوگا۔ جبکہ غروب آفتاب کے بعد آنے والے مہمان کا فطرہ صاحب خانہ پر واجب نہیں ہے ۔کسی کو افطار کرانے پر اُس کا فطرہ واجب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ زکوٰة فطرہ لینے کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے کو زکوٰة لینے کا مستحق ہو، جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی ذریعہ آمدن بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے (البتہ فطرہ دینے کیلئے ترجیح غریب ترین رشتہ دار یااپنے شہر والوں کو دی جائے ) جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی