بلوچستان کے علاقے زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ سے پکنک کے لیے زیارت آنے والے بدقسمت سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ زیارت کے علاقے ڈومیرا دوزخ تنگی کے مقام پر پیش آیا اور کار ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی۔گہر کھائی میں گرنے کے باعث گاڑی مکمل تباہ جبکہ اس میں بیٹھے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔متوفین آپس میں دوست اور رشتے دار تھے جو یوم عاشور کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پکنک منانے کیلئے زیارت آئے تھے، انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کردیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی