i پاکستان

تھرپارکر، باپ نے بیوی، بیٹی، 2 بیٹوں کو زہر دیکر خودکشی کر لیتازترین

November 30, 2024

تھرپارکر میں باپ نے بیوی، بیٹی، 2 بیٹوں کو زہر دیکر خودکشی کر لی ۔پولیس کے مطابق گائوں کویا میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مرنے والوں میں ماں باپ، بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں، ملزم نے 3 بچوں اور بیوی کو مبینہ طور پر زہر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو مارنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔لاشیں تحصیل اسپتال ننگر پارکر منتقل کر کے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی