i پاکستان

ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوعتازترین

July 06, 2024

ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی نے این او سی منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثنا اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کے این او سی کی منسوخی پر پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی