i پاکستان

تربت: شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کی پہلی پاسنگ آوٹ پریڈتازترین

May 04, 2024

بلوچستان کے شہر تربت کے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج میں پہلی پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 67 کیڈٹس پاس آٹ ہوئیں۔ بلوچستان کی خواتین پاکستان کے استحکام میں پیش پیش ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ اس حوالے سے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں پہلی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب کا انعقادہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گرلز کیڈٹس کالج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر ہمایوں اجمل تھے۔ پاس آٹ ہونے والے پہلے کورس میں سڑسٹھ گرلز کیڈٹس پاس آوٹ ہوئیں۔ پاس آٹ ہونے والی کیڈٹس کا تعلق بلوچستان کے علاقیمکران، قلات، نصیر آباد، سبی، ژوب، کوئٹہ، اور رخشان ڈویژنوں کے مختلف علاقوں سے ہیں جو بلوچستان کی لڑکیوں کی لگن اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تقریب میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیڈٹس کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی