بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ ضبط کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تربت میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایم-8 شاہراہ سمی ناکے پر ایک مشتبہ پک اپ گاڑی کی تلاشی کے دوران کی گئی۔کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ گاڑی سے 400 پستول اور 340 میگزین برآمد کر لیے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت احسن اللہ ولد میر باز خان، ساکن پشاور کے طور پر ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی