i پاکستان

عید الفطر پر پنجاب بھر میں فول پروف حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاریتازترین

March 17, 2026

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عید الفطر کے موقع پرصوبہ بھر میں فول پروف حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ا س ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا کہ نمازِ عید کے دوران 3 ٹئیرز پرمبنی فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں،تمام عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے، اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے،عبادت گاہوں کیلئے ایک مرکزی داخلی دروازہ رکھا جائے،اہم مقامات پرخصوصی پکٹس قائم کی جائیں جہاں سکیورٹی اہلکار حفاظتی کٹ میں ہوں، خواتین نمازیوں کیلئے عبادت گاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے ذریعے ضروری آپریشن مکمل کئے جائیں،واک تھروگیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں اور عبادت گاہوں میں بذریعہ میٹل ڈٹیکٹر جسمانی تلاشی لی جائے، مناسب پارکنگ ایریاز پنڈال سے محفوظ فاصلے پر مختص کئے جائیں۔مراسلے میں کہاگیا کہ مساجداور امام بارگاہوں کے اطراف میں موثرکومبنگ آپریشنز مکمل کئے جائیں، ہوٹلز،ریسٹورنٹس،عید بازاروں اورعوامی مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ راہنمائوں سے رابطے میں رہیں،

قابلِ اعتراض تقاریر اور لاڈ سپیکر کے غلط استعمال پر فوری کاروائی کی جائیمراسلے میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں کے اردگردبھکاریوں پرکڑی نظررکھی جائے،کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے،عبادت گاہوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کیلئے موثرٹریفک پلان ترتیب دیا جائے،پنجاب بھر میں آتشیں اسلحے کی نمائش پرپابندی کا نفاذ کیا جائے۔تمام شہروں اوربین الصوبائی داخلی خارجی راستوں پر حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی جائیں،دوران عید تفریحی مقامات کی حفاظت کابھی خیال رکھا جائے،ممتاز مذہبی وسیاسی رہنماں کیتحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا ہیکہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ سے متعلق ادارے ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اورمحکمہ صحت ہائی الرٹ رہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بروقت انفارمیشن شیئرکی جائے،تمام اضلاع ضرورت کے مطابق سکیورٹی پلان تشکیل دے کر محکمہ داخلہ سے شئیرکریں،تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرکے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے لنک کییجائیں،کمشنر، ڈپٹی کمشنر،سی سی پی اولاہور، آرپی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی