بانی پی ٹی آئی عمران خان اورا ن کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخرہو گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کی گئی ہے، جس کے بعد فرد جرم کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی۔ عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی پر کیس میں فرد جرم کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی