i پاکستان

توشہ خانہ ٹو،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس، سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتویتازترین

November 04, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کردی تھی جب کہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ۔ کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی