عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر، تفتیشی افسر اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ریمارکس دیئے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کی ہدایات کے مطابق آرڈر کردیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی