i پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد،پیر کو فرد جرم عائد ہوگیتازترین

November 14, 2024

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورانکی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ سماعت کے دوران بشری بی بی عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی