i پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث جرح مکمل نہ ہو سکی،سماعت6جنوری تک ملتویتازترین

January 02, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیال جیل میں سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے۔وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ بنیامین پر جرح مکمل نہ ہو سکی، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی کو گواہ پر جرح کرنے کی استدعا کی۔بانی پی ٹی ائی کے وکیل نے مقف اپنایا کہ پہلے بشری بی بی کے وکیل گواہ پر جرح مکمل کریں پھر ہم کریں گے۔عدالت نے وکلا کو ائندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے قراردیا کہ آئندہ سماعت پر جرح کا عمل مکمل نہ کیا گیا تو تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بعدازاں سماعت پیر 6 جنوری تک ملتوی کر دی

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی