i پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، بشری بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررتازترین

October 18, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 22 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہو سکی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، سپیشل جج سنٹرل نے بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی