اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے اور رجسٹرار آفس کو درخواست پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپکی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ بشری بی بی کو اسی کیس میں ضمانت دی گئی، بانی پی ٹی آئی پر بھی وہی الزام ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ وہ تو عورت تھی یہ مرد ہے، رول آف Consistency کیسے ہو سکتا ہے؟ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ یہ معاملہ ستمبر کا ہے لیکن وکالت نامہ تو جولائی کا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی