i پاکستان

توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتویتازترین

June 20, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نا اہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نا اہلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔سربراہ لارجر بنچ جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں، جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی