i پاکستان

توشہ خانہ کیس،عمران خان نے وارنٹ کی منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاتازترین

March 06, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔ عمران خان کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی