i پاکستان

توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک ہونگی تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہو جائے گی، فرخ حبیبتازترین

December 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہو جائے گی۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی فہرست تو شائع کر دی گئی ہے لیکن 1947 سے لے کر اب تک کی تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کر رہی ہے اور حکومت تفصیلات دینے سے انکاری ہے، اب فرار ہو کر بھاگنا نہیں، چیلنج قبول کریں، ان کو معلوم ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں گے تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی