i پاکستان

توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس بغیر کارروائی کے ملتویتازترین

May 03, 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے بغیر کارروائی کے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی