i پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان، فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کی سماعت9اکتوبر تک ملتویتازترین

September 19, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و کمشنر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ آپ نے عمران خان کے خلاف کیس میں ویڈیو لنک کا آرڈر کیا تھا، فواد چوہدری کا شو کاز کا جواب ہے۔اس پر ممبر کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے جیل سے ویڈیو لنک حاضری کا آرڈر کیا، اس کا کوئی اثر ہوا؟ کیوں جیل حکام نے جواب نہیں دیا، ان سے پوچھا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دے سکتے تو جیل سے جوابدہ کو بلا لیتے ہیں۔اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ آپ خان صاحب کو بلانے کی دھمکی لگائیں، سب ٹھیک ہو جائے گا، ممبر کمیشن نے ریمارکس د یے کہ اگر کچھ نہیں ہوتا تو پھر ہم جیل سماعت کے لیے چلے جاتے ہیں۔بعد ازاں کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی