i پاکستان

توہین عدالت نوٹس،اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے معافی مانگ لیتازترین

December 07, 2022

توہین عدالت نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے غیر مشروط معافی مانگ لی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے توہین عدالت نوٹس پرمعافی مانگی۔ دوران سماعت رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا، تقریر سے غلط مطلب اخذ کیا گیا۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی طرح علم ہے آپ نے کیا کہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی