i پاکستان

توہین عدالت کیس،عمران خان نے التوا کی درخواست دائر کر دیتازترین

November 05, 2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے التوا کی درخواست دائر کر دی،سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی،وکیل نے درخواست میں کہا کہ میرا موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی