عدالت نے توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب، شبلی فراز، علی نواز اعوان ودیگر کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی ۔جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں5 جولائی تک توسیع کر دی۔دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی