i پاکستان

توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں6 مئی تک توسیعتازترین

April 27, 2024

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی ہے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ اس موقع پر علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجا ظہور الحسن کے ہمراہ انسداد دہشت گری عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ میں بار بار پوچھ رہا تھا کہ علی امین گنڈا کی طرف سے کوئی موجود ہے۔ علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ 6 مئی کو پشاور میں ایک میٹنگ ہے، وہاں جانا ضروری ہے، اگر 6 مئی کی تاریخ رکھنی ہے تو حاضری سے استثنی دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اس دن دیکھ لیجئے گا اگر ممکن ہوا تو آجائیں گے، ورنہ حاضری سے استثنی دے دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی