i پاکستان

تلخی صرف عمران خان کی طرف سے نہیں، سختی دوسرے فریق کی طرف سے بھی ہے،بیرسٹرعمیر نیازیتازترین

January 02, 2026

پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی نے کہا ہے کہ تلخی صرف عمران خان کی طرف سے نہیں ، سختی دوسرے فریق کی طرف سے بھی ہے، 9 مئی کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے ایک اسٹیک ہولڈر کی پوزیشن لے لی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کیلئے نوازشریف، عمران خان ، آصف زرداری اور اسٹیبلشمنٹ اسٹیک ہولڈرز ہیں، 9مئی کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے ایک اسٹیک ہولڈر کی پوزیشن لے لی ہے، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو دیکھا جائے تو وہ بھی اسی کے گرد گھومتی ہے۔اگر کہا جائے کہ عمران خان کی طرف سے تلخی ہے تو سختی ایک اور فریق کی طرف سے بھی ہے۔اس میں جو الفاظ استعمال ہوئے وہ اسی چیز کی غمازی کرتا ہے کہ اس وقت بات چیت کا ماحول نہیں ہے۔اس وقت دو فریقین کے سینگ پھنسے ہوئے ہیں، اگر تیسرا درمیان میں جائے گا تو اس کا نقصان ہوجائے گا۔ بات چیت صرف پی ٹی آئی کیلئے نہیں ہونی چاہئے ، بلکہ اس کے مقاصد وسیع ہونے چاہئیں، کیا موجودہ آئینی ڈھانچہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کررہا ہے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی