i پاکستان

تیراہ آپریشن کے متاثرین کیلئے 4ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظورتازترین

January 14, 2026

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع خیبر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضلع خیبر میں تیراہ ڈی پاپولیشن سرگرمیوں کیلئے 4 ارب روپے جاری کیے۔محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق جاری فنڈز موجودہ مالی سال 2025-26 کے دوران خرچ کیے جائیں گے، فنڈز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔مراسلے کے مطابق 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کے اسپیشل ڈپازٹ فنڈ اکائونٹ میں رکھے جائیں گے۔محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق فنڈز کمرشل بینک اکائونٹ میں منتقل نہیں کیے جا سکیں گے، فنڈز کے استعمال سے قبل تمام مالی و ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرنا لازم ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی