سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کے مجرم سابق جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کی سزاوں کے خلاف نظرثانی درخواستیں 6 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔ سابق جج راجا خرم اور ماہین ظفر نے سزائیں برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی