i پاکستان

طیبہ گل ہراساں کیس، عمران خان اور دیگر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاریتازترین

April 14, 2023

طیبہ گل حراساں کیس کی انکوائری کمیٹی نے عمران خان ، اعظم خان اور جسٹس (ر)جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے،انکوائری کمیٹی کے افسر نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، انکوائری افسران تمام مقامات سے ثبوت جمع کریں گے جہاں طیبہ گل کو محبوس رکھا گیا،خیال رہے کہ احتساب عدالت لاہور کے جج رائو عبدالجبار نے بھی انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، طیبہ گل کیس میں عدالت نے انسپکٹر جنرل پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی