i پاکستان

تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی تفصیلات طلبتازترین

April 06, 2023

تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے چاراپریل کے اجلاس کی تفصیلات کے لئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کوخط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب نے تفصیلات کے لئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کوخط لکھ دیاہے۔خط میں وفاقی کابینہ کے4اپریل کے اجلاس کے شرکا،ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔ خط میں آئین کے آرٹیکل اے19کا حوالہ دیتے ہوئے مصدقہ معلومات تک رسائی کا کہاگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی