i پاکستان

تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلانتازترین

May 24, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ہتک عزت کے قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہتک عزت سے متعلق قانون پر قومی اسمبلی میں احتجاج کرے گی، اس وقت ملک کو جو چیلنج ہے وہ یہ ہے ملک میں امن اور آئین نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک سول مارشل لا ہے اور یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اس وقت قلم پابند سلاسل ہے اور اس کے خلاف قوانین بنا کر اسے مزید پابند بنایا جا رہے۔ نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو صحافتی تنظیمیں ہیں ہم ان کے ساتھ اگلے ہفتے میٹنگز کریں گے تاکہ ان کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر اس جدو جہد میں آگے بڑھیں۔ اس قیصر نے بتایا کہ موجودہ حکومت بہت لمبا عرصہ نہیں چلے گی، مجھے شک ہے کہ بجٹ کے بعد پیپلز پارٹی کچھ اور پیچھے ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کی پارٹی وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہورہی ہے، اگر ان کی یہ حکومت قائم رہی تو مسلم لیگ (ن)مستقبل کی مسلم لیگ(ق)بن جائے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف جانتے ہیں کہ وہ جعلی طور پر بیٹھے ہیں، وہ اور ان کا بھائی ہار چکا ہے، ان کی بھتیجی بھی ہار چکی ہے، وہ اس وقت ناجائز وزیر اعلی ہے، ایک سروے کروائیں تو پتا چلے گا کہ 99 فیصد عوام اس کو جعلی سمجھتے ہیں، مریم نواز اپنی نشست نہیں جیتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی