i پاکستان

تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بلیک میل کر رہی ہے، خواجہ آصفتازترین

October 14, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقات کے لیے سہولت کاری چاہتی ہے۔ تحریک انصاف بلیک میل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ان کی اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قید کے دوران بیمار بیوی سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی