بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کاچانسلر بنانے کیلئے کی گئی کوششوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر الزمات کی بوچھاڑ کردی ۔اپنے ایک بیان میں روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں تھا اسے کیا شوق تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑتا، ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑا دیا۔انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری خود پڑھا لکھا نہیں اس لئے اس کا خیال ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا بہت بڑی چیز ہے۔ قبل ازیں بانی پی آئی کی دوسری بہن علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی 28 اکتوبر سے 25 نومبر کے درمیان اپنے نئے چانسلر کا انتخاب کرنے جا رہی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام شامل نہیں تھا، امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی