i پاکستان

ظل شاہ قتل کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظورتازترین

May 14, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظوری کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا ہے، سابق وفاقی وزیر نے ریاست کو بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا ہے۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ فواد چودھری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی