ملکی تبادلہ مارکیٹس میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔پیر کو کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی