تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی۔ واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی