انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاو گھیرا وکیس میں یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا، ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی