i پاکستان

تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی اسلام آبادتازترین

August 06, 2024

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہاہے کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے، تمام ایس ایچ اوز شہریوں کی دادرسی کے لیے تھانہ جات میں اپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں،جس ایس ایچ او کے علاقہ میں سنگین نو عیت کی واردات ہو گی اس کے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز / انویسٹیگیشن، زونل ایس پیز،ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پی ڈولفن،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ آوز اور انچارج اے آر ڈی یو نے شرکت کی۔تر جمان اسلام آ باد پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی آوز اور ایس ایچ آوز سے میٹنگ کریں، قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، زونل ایس پیزاپنے اپنے زونز میں واقع اہم پوائنٹس کی سیکو رٹی ڈیو ٹی کومو ثر بنا ئیں اور پٹر ولنگ کے دائر ہ کا ر کو وسیع کر یں، تما م تھا نہ جا ت کی گا ڑیا ں 24/7 اپنے اپنے ایر یا میں گشت پر ما مو ر رہیں پٹر ولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیں، انہوں نے کہا تمام بیٹ افسران اپنی اپنی بیٹ میں مو جود رہیں اور بیٹ کے متعلق معلومات رکھیں، انچارج انوسٹی گیشن جرائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے خصوصی چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، آئندہ جس ایس ایچ او کے علاقہ میں سنگین نو عیت کی واردات ہو گی اس کے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی، انہوں نے کہا تمام ایس ایچ اوز شہریوں کی دادرسی کے لیے تھانہ جات میں اپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں ،تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی