i پاکستان

سندھ بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرارتازترین

January 27, 2026

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں میں فائر سیفٹی سے متعلق فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب کو لازمی قرار دیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی اور واضح رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ لازمی ہے جبکہ ہنگامی اخراج کا پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا بھی لازم ہے۔ہدایت نامے کے مطابق سال میں کم از کم 2 مرتبہ فائر ڈرلز کرانا، اساتذہ اور عملے کی فائر سیفٹی تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ خصوصی طلبہ کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے اسمبلی پوائنٹ کے تعین کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کراچی کے بعد صوبائی حکومتوں کی جانب سے فائر سیفٹی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی