اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون کو ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے گرفتارکیا،ملزمہ کا ساتھی اسی تعلیمی ادارے کی کینٹین میں ملازمت کرتا ہے،ملزمان نے یونیورسٹی کے طلباکومنشیات فروخت کرنیکا اعتراف کیا ہے،گرفتار ملزم کے کمرے سے چرس، افیون اورآئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔ ترجمان اے این ایف کیمطابق ملزمہ پشاور سے منشیات اسمگل کر کے ملزم تک پہچاتی تھی۔گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ اور ملزم مانسہرہ کا رہنے والا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی