اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ستمبر 2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی قرض کے اعداد و شمار جاری کردئیے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں حکومت نے 792 ارب روپے قرض کم کیا۔ ماہ ستمبر 2024 تک حکومت کا قرضہ 69570 ارب روپے رہا، رواں سال حکومت کے مقامی قرض میں 803 ارب روپے کی کمی ہوئی اور قرض 47536 ارب روپے رہا۔مرکزی بینک کے مطابق ستمبر میں حکومتی قرض اور جی ڈی پی کا تناسب 65.70 فیصد رہا، جون 2018 کے بعد حکومتی اورجی ڈی پی تناسب کم ترین سطح پرہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی