i پاکستان

سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھایا جائے،مریم نوازتازترین

July 22, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھایا جائے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر(ر)بابر علاالدین نے ملاقات کی، مریم نواز نے بریگیڈیئر(ر)بابر علاالدین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انتظامی سطح پر گورننس، شفافیت کے لئے تجاویز اور سفارشات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومتی فیصلوں اور پالیسی سازی میں عوامی رائے کو شامل کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلی مریم نوازنے پبلک سروس سے متعلقہ سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ انتظامیہ اور پولیس کے لیے جدید ترین ٹریننگ میکنزم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرفارمنس انڈیکس کے قیام سے افسران میں احساس ذمہ داری کا اضافہ ہوا ہے، پرفارمنس انڈیکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے،گڈ گورننس یقینی بنانے کے لئے ڈیفم کردار نہایت اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی