سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری پر ازخود نوٹس کیس بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے وائس چانسلرز کی تعیناتی پر رپورٹ طلب کی تھی، وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ مالاکنڈ یونیورسٹی سٹاف کے سروس سٹرکچر سے متعلق کیس میں سامنے آیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی