i پاکستان

سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغازتازترین

October 05, 2026

وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا پیر کے روز سے آغاز ہوگیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکانٹ میں واپس کر دیئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی