i پاکستان

سرکار نے بغض عمران میں ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا: بیرسٹر سیفتازترین

August 22, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو مینڈیٹ چوروں کا حساب ہو گا، سرکار نے بغض عمران میں ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ترنول میں جلسہ منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے، یہ جلسہ کسی بھی انتشار سے بچنے کے لیے ملتوی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ منعقد ہو گا، کارکن تیاری جاری رکھیں، انتشار کی سیاست نااہل ٹولے کا شعار ہے پی ٹی آئی کا نہیں، بانی پی ٹی آئی عوام کے بہتر مفاد اور ترقی کی سیاست کرتے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جلسہ پی ٹی آئی کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، سرکار عوام کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نہیں نکال سکتی۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا ہے کہ سرکار نے بغض بانی پی ٹی آئی میں ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا ہے، شریف خاندان آئین و قانون کو روند رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی