سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر چین کی بحریہ فوج کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا جبکہ کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ چینی آرمی نیوی کمانڈر نے مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ سے مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی