i پاکستان

سہراب گوٹھ کے سامنے فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکمتازترین

December 27, 2022

سندھ ہائیکورٹ نے سہراب گوٹھ کے سامنے فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے سامنے بس اڈوں اور گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات ختم کر کے اصل فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ اور ڈی رینجرز کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے نفری کی موجودگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے تمام تجاوزات 30 دن میں ختم کرانے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی