i پاکستان

سپریم کورٹ،شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائرتازترین

May 07, 2024

فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست سینئر وکیل اعتزاز احسن نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملٹری حراست میں موجود افراد کے مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نہیں ہو رہے، متعدد افراد جرم ثابت ہوئے بغیر فوج کی حراست میں ہیں۔ اس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس 14 مئی سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ درخواستگزار نے اپیل کے ساتھ سپریم کورٹ کے 13 دسمبر 2023 کے حکمنامے کی نقل بھی فراہم کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی