i پاکستان

سپریم کورٹ،مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست پر سماعت 5 ستمبر کو ہوگیتازترین

August 30, 2024

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ لا مونتانا اور سن شائن ہائیٹس کی درخواستیں بھی 5 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ مونال اور لا مونتانا نے تین ماہ میں عدالت کو ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی